• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک


آسٹریلیاکے شہر ملبرن میں دو چھوٹے طیارے دورانِ پرواز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک ہوگئے۔

آسٹریلوی شہر میلبورن میں دو طیارے فضا میں آپس میں ٹکرانے سے 2 پائلٹس سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد طیاروں کے ملبے دور دور تک بکھر گئے۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق دونوں دو انجن والے طیارے تھے جبکہ دونوں طیاروں میں ایک ایک پائلٹ اور مسافر موجود تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے ایل طیارے نے قریب ایئر فیلڈ سے پرواز بھری، تاہم دوسرے طیارے کا علم نہیں کہ اس نے کہاں سے اڑان بھری تھی۔

تازہ ترین