• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اسلام علیحدگی پسندی کو ختم کرے گا اور ایک ایسے نظام کا خاتمہ کرے گا جس میں غیر ملکی ممالک فرانسیسی مساجد میں اماموں کو تبلیغ کے لیے بھیجیں۔

ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ’غیر ملکی اثر و رسوخ کو کم کرنا‘ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جمہوریت قوانین کا ہر کوئی احترام کرے۔

فرانسیسی صدر نے مشرقی فرانس کے مل ہاؤس میں ’علیحدگی پسندی‘ کے خلاف خطاب کے دوران یہ بات کہی۔

میکرون نے کہا کہ مراکش اور ترکی ہر سال فرانس میں 300 امام بھیجتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 2020ء میں فرانس کی مسجدوں میں امامت کے سلسلے میں آنے والے امام آخری ہوں گے۔

میکرون نے کہا کہ تمام ممالک  اس سے متعلق  فرانس کے ساتھ متفق ہیں لیکن ترکی نہیں۔

تازہ ترین