• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلی گیس: برونکو ڈائی لیٹر اورانہیلر استعمال کیا جائے، ڈاکٹر طارق

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور معروف ماہر امراض ناک ، کان وگلا پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع نے کہا ہے کہ کیماڑی کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ برونکو ڈائی لیٹر (سانس کی نالیوں کو کھولنے والا انہیلر )اور اسٹیرائیڈ کی گولیاں اپنے پاس رکھیں اورماسک کا استعمال کریں تاکہ زہریلی گیس سے محفوظ رہ سکیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ زہریلی گیس سے اتنی ہلاکتیں ہونا تشویشناک ہے اور اگر ہوا میں کثافت ہے تو اس کے اثرات دو سے تین دن تک رہتے ہیں اس لئے علاقہ مکینوں کو چاہیے کہ سانس کی نالیوں کو کھولنے والا انہیلر اور اسٹیرائیڈ کی گولیاں اپنے پاس رکھیں اوردم گھٹنے کی صورت میں انہیلر اور گولی استعمال کریں ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ ایسے علاقے سے دور رہا جائے جہاں زہریلی گیس کے زیادہ امکانات ہیں یا جہاں زیادہ افراد متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی ماسک کو چہرے سے نہ ہٹائیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔

تازہ ترین