• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 83 میں کام کرنا میرے لئے اعزاز ہے، دیپکا پاڈوکون


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ دیپکا پاڈوکون کہتی ہیں کہ کرکٹر کپل دیو پر بننے والی فلم میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔اس فلم میں ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیپکا پاڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھا رہی ہیں۔یہ فلم رواں برس 10 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں انہوں نے پہلی مرتبہ پوسٹر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’ 83 ان خواتین کے نام ہے جو اپنے شوہروں کے خوابوں کو اپنے خوابوں پر ترجیح دیتی ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ایک بیوی کے کے کردار کو اپنی ماں کے روپ میں بہت قریب سے دیکھا ہے۔‘واضح رہے کہ گذشتہ ماہ دیپکا کی فلم چھپاک ریلیز ہوئی تھی لیکن جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد ان کی فلم کی ریٹنگ کم ہو گئی تھی۔فلم 83 کا پوسٹر شیئر کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف قسم کا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کوئی ان کی تعریف تو کوئی پھر سے یہ کہہ رہا ہے کہ اس فلم کا بائیکاٹ کیا جائے۔ایک صارف نے آر کے فلم اور کپل دیو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریف کی۔ابھینوام نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جے این یو میں اس فلم کی تشہیر کے لیے جانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟‘مٹھو کمار نامی صارف کہتے ہیں کہ ’ آپ زبردست نظر آ رہی ہیں، فلم کا ٹریلر اور فلم دیکھنے کے لیے بے تابی سے انتظار ہے۔‘فلم کی کہانی انڈین کرکٹ ٹیم کے 1983 میں عالمی چیمپئن شپ جتنے کے واقعے پر مبنی ہے۔

تازہ ترین