• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی

اسلا م آباد (نمائندہ جنگ ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کر دی گئی ۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق دال چنا ، دال مسور،گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے تک کمی کی گئی ہے، دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے ، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے، سبسڈائزڈ اشیاء کےساتھ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری ہے اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں ،جبکہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے کہا کہ حکومت سے دس ارب روپے کی سبسڈی اسی ہفتے مل جائیگی جس سے اشیاء کی موجودہ قلت کا خاتمہ ہوجائیگا، ملک بھرمیں چار ہزار یوٹیلٹی سٹورپر مال بھرنے کیلئے بیس ارب روپے کی ضرورت ہے اور کارپوریشن کے پاس اس وقت سات سے اٹھ ارب روپے کی انونٹیری ہے اور جیسے دس ارب روپے ملیں گےملک کے زیادہ تر یوٹیلٹی سٹورز پر مال بھر دیا جائیگا۔
تازہ ترین