• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرہ ارض کو بچانے کیلئے صرف 10سال رہ گئے، شہزادہ چارلس

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادے چارلس نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کے پاس کرہ ارض کو بچانے کیلئے صرف 10 سال بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لازمی طور پر کچھ کرنا ہوگا کیوں کہ ہمارے پاس صرف ایک دہائی بچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بقاء کیلئے جدید طرز زندگی میں فطرت کی طرف دوبارہ جانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تاریخی خطاب کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کیا، 1970ء میں کی گئی اپنی اس تقریر میں انہوں نے پلاسٹ کے فضلے اور کیمیائی مادوں کے دریائوں میں چھوڑے جانے اور فیکٹریوں، گاڑیوں اور طیاروں کے باعث فضائی آلودگی کے مسائل کے بارے میں خبردار کردیا تھا۔ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ چارلس نے کہا کہ ہم جو بھی کررہے ہیں وہ ہماری بقاء کے سلسلے کو تباہ کررہا ہے، ہمیں ان چیزوں کو چھوڑ دینا چاہئے جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری بقاء کا انحصار ان پر ہے۔
تازہ ترین