• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں قابضین کے خلاف کاروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی کے ڈی اے کی ہدایت پر  یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والے اور قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں فٹ پاتھ پر قائم پتھاروں، ہوٹلز اور پختہ تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے فٹ پاتھوں کو عوام کی سہولت کیلئے صاف کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔
تازہ ترین