آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میزان بینک شریعہ سپروائزری بورڈ کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میزان بینک کے46ویں شریعہ سپر وائزری بورڈکے اجلاس میں پاکستان میں مالی شمولیت کیلئے ڈیجیٹل مضاربہ پرمبنی موبائل اکائونٹ کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی گئی ہے، اجلاس کی صدارت ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی نے کی جبکہ اجلاس میں شیخ عسام محمد اسحق ، مفتی نوید عالم اور احمد علی صدیقی نے بھی شرکت کی، اس مو قع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام بھی موجود تھے، شریعہ بورڈ اجلاس نے میزان بینک کے شریعہ کمپلائنس ماحول اور آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں اسلامی بینکاری کے جدید رجحانات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

بزنس سے مزید