• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ آج شروع، آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل

سڈنی (نیوز ایجنسیز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میزبان اور فیورٹ آسٹریلیا کا سامنا مضبوط بھارت سے ہوگا۔ عالمی کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فائنل میچ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ہوم سائیڈ کو بہترین کھلاڑیوں کو خدمات حاصل ہے، اسے ہوم ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا، اس تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو اپنے اعزاز کے دفاع میں مشکل پیش نہیں آنی چاہیے۔گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کینبرا میں کھیلے گی۔میگا ایونٹ میں پہلی بار فرنٹ فٹ نو بال ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

تازہ ترین