• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت اور گورنر سندھ کا ایل آر بی ٹی اسپتال کورنگی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول ثمینہ علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ایل آر بی ٹی اسپتال کورنگی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل آر بی ٹی غریب اور متوسط طبقہ کے لئے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔پاکستان کا سب سے بڑا آنکھوں کے اسپتال کا نیٹ ورک اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے -گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا ایل آر بی ٹی آنکھوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں سرفہرست ادارہ بن گیا ہے ۔پاکستان میں خدمت ، مدد اور مسیحائی کا جذبہ قابل رشک ہے ۔

تازہ ترین