• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ٹی ایچ منصوبہ، پیمرا نے مقامی کمپنی کو مزید وقت نہیں دیا

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کی طرف سے دیئے گئے ڈی ٹی ایچ ڈائریکٹ ٹو ہوم لائسنس کی ایک سال کی مدت 11؍ فروری کو ختم ہونے کے بعد اتھارٹی نے اسلام آباد کی مقامی کمپنی شہزاد اسکائی کو مزید وقت نہیں دیا۔ پیمرا اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے چند روز پہلے اتھارٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ پیش کیا گیا تاہم اتھارٹی ممبران نے اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں دیا اور ڈی ٹی ایچ لائسنس کی مدت بڑھانے کے حوالے سے آئندہ کے اجلاس میں درخواست کی جائے گی۔
تازہ ترین