• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینکس کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں 17غیر قانونی ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینکس کو نوٹس جاری کر دیئے نوٹس صوبے بھر میں کئے جانیوالے سروے کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبے میں 24ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینکس کام کر رہے ہیں تاہم ان میں17 غیرقانونی ہیں جنہیں رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ پشاور میں 11، ایبٹ آباد میں چار اور ہری پور میں دوہیئر ٹرانسپلانٹ کلینکس کو دو ہفتوں میں رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین