• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی فنڈنگ کیس حکمرانوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بن گیا، راشد محمود خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما سنٹرل کمیٹی کے رکن اور خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس بی آر ٹی بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن حکمرانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی بن چکی ہے عوام کو بہت جلد حکمرانوں سے نجات مل جائے گی انہوں نے گڑھی محمد بہرام خان بابوزئی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چار ماہ تک دھرنے جلسے جلوسوں انتخابی مہم کے لئے فنڈنگ کرنے اور عمران نیازی کو ہیلی کاپٹر دینے والی مافیا کو وزیراعظم کی ایماء پر اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے لئے آٹے و چینی کا بحران پیدا کیا گیا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے عوام کو دھوکہ دینے اور اپنی چوری چھپانے کے لئے مافیا کے خلاف ایکشن کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے عمران نیازی کو مہنگائی اور معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کر کے قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہو جانا چاہئے راشد محمود خان بابوزئی نے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والے عمران نیازی کی طرف سے اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کی سرپرستی کی جا رہی ہے بی آر ٹی بلین ٹریز اور مالم جبہ میں اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرم اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اگر حکمرانوں کا منصفانہ احتساب ہوا تو آدھے سے زائد وزراء جیلوں میں ہوںگے حکمرانوں کو مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پی ٹی آئی کے اندر بغاوت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ سیاسی بھگوڑوں نے حکمرانوں کی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگ لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین