جنوبی افریقا کے پاکستانی نژاد کرکٹر عمران طاہر نے لاہور میں اپنی فیملی اور دوستوں سے ملاقات کی اور پاکستانی کھانوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔
لیگ اسپنر عمران طاہر پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا کہناتھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔
عمران طاہر نے اپنے بھائیوں، بھتیجوں، بھانجوں، بہنوئی اور دوست احباب کو ہوٹل بلایا اور ان کے ساتھ وقت گزارا ۔
عمران طاہر نے فیملی اور دوستوں کو کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور یاسر شاہ سے ملوایا ، جبکہ گوالمنڈی سے ہریسہ منگوا کر دیسی کھانوں کا شوق بھی پورا کیا۔