• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان” موسٹ اسٹائلش ایکٹریس“ کا ایوارڈ ملنے پر مداحوں کی شکرگزار

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکارہ ماہرہ خان نےنجی چینل کےا سٹائل ایوارڈ میں موسٹ اسٹائلش ایکٹریس کا ایوارڈ ملنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ وہ کافی ٹائم کے بعد یہ پوسٹ شیئر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے وہ اس مقام پر پہنچی ہیں، انہوں نے موسٹ سٹائلش ایکٹریس کے ایوارڈ پر کہا کہ وہ اپنی سٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ، ہیر اسٹائلسٹ اور ڈیزائنر کی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے وہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب ان پر ہوتا تو وہ اپنی سفید شلوار قمیض میں رہتیں۔

تازہ ترین