• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت سیکورٹی کے سبب تماشائیوں کو مشکل، کئی انکلوژر خالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے میچوں کے دوران سخت سیکیورٹی کی وجہ سے دوسرے روز جمعے کو بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لئے کئی کئی گھنٹے پیدل سفر کرنا پڑا، اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند ہونے کی وجہ سے شائقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جس کے باعث کئی انکلوژر مکمل طور پر نہ بھر سکے۔ پیدل آنے والے تماشائیوں نے شکوہ کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے پانی کی بوتلیں بھی لے لی تھیں جس سے دھوپ اور گرمی میں پیدل آنے والے بچوں اور خواتین کو تکلیف اٹھانا پڑی۔سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک بھی خاصا جام دکھائی دیا۔ کئی تماشائیوں نے ٹکٹس ہونے کے باوجود اسٹیڈیم میں داخل نہ ہونے دینے اور اسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایت کی۔

تازہ ترین