• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس کا تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب، تبدیلی پینل کا دوسرا اجلاس نو منتخب صدر عابد ملک کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف ونگ بنانے کے لیے مشاورت کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ذاتی پسند ، نا پسند سے بالاتر ہوکر میرٹ پر قابل اور حقدار ممبران کو اہم زمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی اصل طاقت اسکے ممبران ہیں اور کارکنان کے اعزاز میں تبدیلی گروپ کی جانب سے کچھ دنوں میں شاندار تقریب اور ضیافت کا اہتمام کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹڈ پینل کی میٹنگ ہر مہینہ کم از کم ایک دفعہ ضرور منعقد ہو گی اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے۔ 
تازہ ترین