• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے،امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن (اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے اگلے ہفتے کے دورے سے قبل، ایک بااثر امریکی کانگریس رکن نے کشمیر کی صورتحال اور نئے شہریت کے قانون پر ہونے والے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنی چاہئے۔ امریکی کانگریس میں بحر الکاہل، ایشیا سے متعلق ہاوس کے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کی چیئرمین امی بیرا نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں حالات کو معمول پر آتا ہوا دیکھیں۔ ڈیموکریٹ بیرا، اور ہندوستان کاککس کے ریپبلکن شریک صدر جارج ہولڈنگ، ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بیرا سے صحافیوں نے جب یہ پوچھا کہ کیا انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر ہندوستانی عہدیداروں کو آگاہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے کشمیر میں سیاسی رہنماوں کی مسلسل نظربندی پر اپنے خدشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا، "ہم ہندوستان کو سیکولر جمہوریت سے محروم نہیں کرنا چاہتے جو اسے خطے کے ممالک میں ممتاز حیثیت دیتا ہے اور اسی وجہ سے وہ امریکہ کا بڑا شراکت دار ہے۔ بیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس کے ایک وفد کو کشمیر لے جانا چاہیں گے۔ ٹرمپ، اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 24 فروری کو ہندوستان پہنچیں گے۔
تازہ ترین