• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاکسٹن میں جامع مسجد کا مرمت کے بعد افتتاح

نیو کاسل (پ ر) اسٹاکسٹن میں جامع مسجد سیدنا علی المرتضیٰؓ کا مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد زیر سرپرستی علامہ حافظ محمد صدیق نعیم اور زیر نگرانی الحاج پیر جاوید اقبال باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، اب باقاعدہ عبادات اور تعلیم و تربیت کا نظام شروع ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں جید علما کرام، مشائخ عظام، عمائدین علاقہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطیب جامع مسجد حضرت علامہ محمد صدیق نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی بنیاد اور اساس علما عظام اور اساتذہ کرام ہوتے ہیں جس ایمانی جذبہ اور ولولہ سے اسٹاکسٹن کمیونٹی کی مرنجان مرنج شخصیت الحاج پیر جاوید اقبال نے ایک خطیر رقم سے مسجد کی تعمیر کروائی اس سے کہیں زیادہ محنت اور اخلاص سے علما کرام تربیت پر توجہ دیں، تاکہ مسجد کی ظاہری تعمیر کے ساتھ حقیقی تعمیر بھی ہوسکے۔انہوں نے تاریخ اسلام سے کئی ایسے واقعات بیان کیے جس سے علما کرام کی تکریم کا درس ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہوتی ہے ۔یہ مسجد نسل مذہب اور رنگ کی تمیز کے بغیر کمیونٹی کی فریضہ سرانجام دے گی۔لامہ محمد صدیق نعیم نے حاضرین محفل کے ساتھ مل کر ذکر و اذکار کے درود سے فضا میں روحانی وجدان طاری کردییا۔انہوں نے پیر جاوید اقبال کا بطور خاص نام لے کر ان کی دین اسلام کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر علامہ مفتی انصر قادری نے اپنے خطاب میں عالمانہ دلائل سے اس اہمیت کو اجاگر کیا کہ ویسرن سوسائٹی میں مساجد و مدارس نے مسلمانوں کو اپنے دین سے وابستہ رہنے میں بنیادی کردار ادا کیا، معروف عالم دین علامہ سید سجاد حسین شاہ بکاری نے مسجد کی اہمیت و افادیت پر قرآن و سنت کی روشنی میں سیرحاصل گفتگو کی، نوجوان اسکالر حافظ سراج اقبال، علامہ قاری نور حسین، علامہ سید سلطان علی شاہ مشہدی، علامہ خالد حسین، علامہ محمد عباس، حضرت مولانا حافظ، محمد ساجد جماعتی نے بھی خطاب کیا۔ نعت شریف کے گلہائے عقیدت حافظ عبادلقادر نوشاہی، حاجی فہیم مغل، حاجی شفیق اور حاجی محمد فاروق نے پیش کیے۔ جامع مسجد کو باضابطہ افتتاح علامہ محمد صدیق نعیم اور علامہ انصر القادری نے کیا۔ آخر میں مسجد کی کامیابی اور خیر برکت کی دعا کی گئی، بعد میں لنگر بھی پیش کیا گیا۔
تازہ ترین