• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو مزید تقسیم کرنے کی سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، میئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ کراچی کو مزید تقسیم کرنے کی اب ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کیاجائے گا،سیاسی مفادات کے لیے پہلے شہرکو6اضلاع میں تقسیم کیا گیا اور اب لیاری اور گڈاپ نامی 2مزید اضلاع بنانے کی سازش ہورہی ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو کراچی سٹی تاجراتحاد کے بلدیاتی مسائل پر سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ میئر شپ اختیارات و حقوق کاترمیمی مسودہ تیارکرلیاگیاہے جس میں شہر کی تاجربرادری ساتھ دے،مجوزہ ترامیم سے ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں پہنچایا جارہا بلکہ ان ترامیم سے پورے شہر کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پوراے شہر کو تباہ کردیاہے، تجارتی ایوانوں میں گیا تاجروں نے میری کوئی مدد نہیں کی،مجھے میئر کے لیے ایم کیو ایم نے ضرور منتخب کیا لیکن میئر پورے کراچی کاہوں۔وسیم اختر نے کہاکہ اختیارات دینے کے حوالے سے اب گراؤنڈ بن رہا ہے اورجلد ہی کچھ نا کچھ ہوگا، انہوں نے کہاکہ شہر کو پل اور انڈرپاسز نہیں بلکہ علاقوں کے بنیادی مسائل کاحل چاہئے۔

تازہ ترین