آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍شعبان المعظم 1441ھ 8؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی کنگز کا آفیشل ڈگ آوٹ میں موبائل پر بات کرتا رہا

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) واقعی کسی غلطی کو چھپانے کے لئے کسی شخص کا عہدہ تبدیل کردیا گیا یا کراچی کنگز نے چار سال بعد اپنے منیجر کی اس سال تنزلی کرکے اسے اسٹنٹ منیجر بنادیا۔پاکستان سپر لیگ میں جمعے کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے ڈگ آوٹ میں ایک شخص منہ پیچھے کرکے موبائل فون پر بات کررہا تھا۔یہ منظر ٹیلی وژن پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی حکام حرکت میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں جب پشاور زلمی کی ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو کراچی کنگز کے ڈگ آوٹ میں ایک شخص موبائل فون پر بات کررہا تھا۔اس بارے میں جب پی سی بی کے حکام کی توجہ دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ فون پر بات کرنے والا شخص کراچی کنگزکا منیجر طارق وصی ہے جبکہ طارق وصی ٹیم کے سی ای او ہیں۔جمعے کی دوپہر میچ سے قبل جب پی سی بی ٹیم شیٹ جاری کی تو اس پر منیجر کی حیثیت سے نوید رشید کا نام اور دستخط موجود تھا۔کراچی کنگز کی پریس کانفرنس میں ان کے میڈیا منیجر نے کہا کہ طارق وصی آفیشل منیجر ہیں۔ٹیم شیٹ پر کسی کا بھی نام لکھا جاسکتا ہے اور کوئی بھی دستخط کرسکتا ہے۔پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے قانون کے مطابق منیجر کو ڈگ آوٹ میں فون استعمال کرنے سے قبل اینٹی کرپشن یونٹ

آفیسرکو پیشگی اطلاع دینی ہوتی ہے۔کراچی کنگز نے واقعی پہلے سے منیجر کی حیثیت سے طارق وصی کا تقرر کیا ہوا تھا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے ہمارے پاس موجود آفیشل لسٹ کے مطابق طار ق وصی ہی منیجر ہیں۔ذرائع حقائق اس کے برعکس بیان کرتے ہیں۔ کراچی کنگز کے قریبی ذرائع نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اہلکار ضابطہ اخلاق کی مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ ذرائع نے اس حوالے سے رپورٹر کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید