• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجابی زبان کو سرکاری حیثیت دی جائے، پنجاب سیوک سانجھ کا مظاہرہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر جمعہ کو پنجاب سیوک سانجھ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرین نے پنجابی زبان کو سرکاری حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماں بولی زبان کو پہلی جماعت تو ںبی اے تائیں لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔الیاس گھمن ،فریاد اقبال اور ابو حسنین وانا کی قیادت میں مظاہرے میںشریک کارکنوں نے پنجاب میںفوری طور پنجابی زبان کو سرکار ی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔
تازہ ترین