• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

و فاقی سیکریٹریٹ ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے علامتی احتجاج

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) و فاقی سیکریٹریٹ کےملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے جمعہ کے روز علامتی احتجاج جاری رہا۔ ایک گھنٹہ روزانہ علامتی احتجاج کے پانچویں روز سرکاری ملازمین نے وزارتِ خزانہ کے سامنے دھرنا دیا۔احتجاجی ملازمین میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے ملازمین شامل تھے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا ئے ۔ مہنگائی کے باعث مو جودہ تنخواہ میں گزارا کرنا ممکن نہیں ہے۔
تازہ ترین