• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی اور سیوریج پروگرام کیلئے3 ارب کے فنڈز کی ابتدائی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سیوریج کے نکاسی آب کو بہتر کرنے کے پروگرام کے لیے3 ارب روپے کے فنڈز کی ابتدائی منظوری ، پی اینڈ ڈی بورڈ نے حتمی منظوری کے لیے منصوبے کا پی سی ون وفاق کو ارسال کردیا۔ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری کے لئے صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کی زیرصدارت پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے 3 ارب 28 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار روپے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں اریگیشن سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 77 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار روپے کی منظوری دی۔
تازہ ترین