• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

پشاور(کرائم رپورٹر)بڈھ بیر شیخ محمدی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔مدعی ممریز سکنہ مروزئی نے پولیس کوبتایا کہ اس کی بہن نظرہ بی بی شادی حق نواز سے ہوئی تھی اس کی اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی وہ گزشہ رات اپنی بہن کے گھر آیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کی بہن اور اس کے شوہر کے درمیان تکرار شروع ہوئی جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں و ہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اوراس کی تلا ش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین