آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برف سے بنا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا


قطبِ شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبےمیں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

مسلسل30ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے جسے ہر سال اکتوبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور یہ آٹھ ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے۔

1اعشاریہ6ٹن وزن کے حامل کم و بیش1ہزار برفیلے بلاکس (40ہزار ٹن برف)کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں 35کمرے ہیں جہاں کرسیوں سے لیکربستر،دروازے دیواریں اور حتیٰ کے برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔

رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے 42آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔

آئس ریسٹورنٹ،آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو چارماہ کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے جہاں ہر سال تقریباً20ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید