آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍شعبان المعظم 1441ھ 8؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شعیب اختر کی احمد گوڈیل پر کی جانے والی تنقید کی مذمت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل کی حمایت میں سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ ماڈل اور وی جے احمد گوڈیل کی میزبانی کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ وہ عمران خان کی تقاریر سے متاثر ہوکر ان کی ہی نقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد نےشعیب اختر کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں وہ ان کی میزبانی کی حمایت اور انہیں سراہتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔

شعیب اختر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ احمد کے لیے عام طور پر لوگوں میں غلط فہمی پائی جا رہی ہے کہ یہ عمران خان کی نقل کرتے ہیں جبکہ اصل میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایک تنازع کھڑا کردیا جبکہ احمد نے ایسا کچھ کیا بھی نہیں۔

مختصر ویڈیو پیغام کے آخر میں شعیب اختر نے ساتھ کھڑے احمد کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ یہ ایک اچھے انسان ہیں اور  مستقبل کے اسٹار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے احمد گوڈیل کو ان کے انداز بیان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید