• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران اکمل کی شاندار سنچری، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کامران اکمل کی شاندار سنچری، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چوتھے معرکے میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے زلمی کے بولرز نے گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کو آزادی کے ساتھ کھیلنے سے روکے رکھا۔

کوئٹہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے، جیسن رائے 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ کی اننگ میں کپتان سرفراز احمد41 اور احمد شہزاد نے 12 رنز اسکور کیے جبکہ شین واٹسن 8 ، اعظم خان 5 اور محمد نواز 2 رنز ہی بنا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کامران اکمل گلیڈی ایٹرز پر قہر بن کر برسے اور رواں برس پی ایس ایل کی پہلی سنچری بھی بناڈالی۔

کامران اکمل نے 54 گیندوں پر پی ایس ایل میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی اور اگلی ہی گیند پر فواد احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 2  جبکہ سہیل خان اور ٹائمل ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سنچری میکر کامران اکمل کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ کوئٹہ کو کم اسکور پر روک سکیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین