• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک نے نیوزفیڈ کو پھر بدلنے کا فیصلہ کرلیا

نیویارک (این این آئی)فیس بک نے ایک بار پھر اپنے اہم ترین حصے یعنی نیوزفیڈ کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پہلے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں ترتیب وار (تازہ ترین) مواد کو الگورتھم رینکنگ سے بدلا گیا اور اب بھی تازہ ترین یا موسٹ ریسنٹ آپشن کو بائیں جانب بار میں تلاش کرسکتے ہیں اب اس کمپنی نے نیوز فیڈ میں ٹیبز کے اضافے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کے لیے مواد دیکھنا آسان ہوسکے،فیس بک سمیت متعدد ایپس کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹوئٹر صارف اور ڈویلپر جین مینچون وونگ نے ایک ٹوئٹ میں یہ بات بتائی۔انہوں نے فیس بک کی اینڈرائیڈ میں کوڈ تلاش کیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ نے نیوزفیڈ کو 3 ٹیبز میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا ہے جو ریلیونٹ، ریسنٹ اور سین کے نام سے ہوں گے۔فیس بک نے بھی تصدیق کی کہ وہ اس فیچر کی آزمائش کررہی ہے اور ابھی صارفین میں اسے آزمانے پر غور کررہی ہے۔
تازہ ترین