• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے ادلب میں بڑے فوجی آپریشن کا عندیہ دیدیا

انقرہ(این این آئی)روس سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترک صدررجب طیب اردوان نے ادلب میں اس ماہ کے آخر تک بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے پارٹی ارکان اسمبلی سے خطاب میں اس ماہ کے آخر تک ادلب میں بڑے فوجی آپریشن کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر شامی اور روسی فوجیں ترک فوجیوں پر حملے سے باز نہیں آئیں اور ہماری تنصیبات سے پیچھے نہ ہٹیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے۔ترک صدر نے کہا کہ شامی اور روسی فوجیوں کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، ادلب کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں جس کے لیے روس سے بھی بات چیت کی گئی تاہم حوصلہ افزا نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔ ہم روس اور شامی فوجوں کو اس ماہ کے آخر تک کا وقت دے رہے ہیں۔دوسری جانب روس نے ترکی کی دھمکی کے ردعمل میں خبردار کیا ہے کہ ادلب میں شامی فوج کیخلاف کارروائی سے حالات بدترین ہوجائیں گے۔ جس کا خمیازہ تمام ہی فریقین کو اْٹھانا پڑے گا۔ شامی صدر بشار الاسد نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں امریکی اور ترکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دی تھی۔
تازہ ترین