• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن لینے کیلئے ATMآنے والے بزرگ شہری نے ڈاکو کو دبوچ لیا

لندن ( جنگ نیوز) اے ٹی ایم پر پنشن لینے کیلئے آنے والے بزرگ شہری نے ڈاکو کو دبوچ لیا۔ بہادر معمر شخص نے اس جوان ڈاکو کو ماہر باکسر کے انداز میں مکے مار کر بھگا دیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ 5 فروری کی صبح 6 بجے کے قریب کولچسٹر ایونیو کے ایک سٹور پر پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک 77سالہ ضعیف شخص ایک سٹور کے پاس قائم اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پہنچا۔اسی اثناء میں ایک ڈاکو بہانے اس کے قریب آیا اور اس بوڑھے شخص کو قابو کرکے اس کا بٹوہ چھیننے کی کوشش کی، لیکن 77سالہ شخص نے کمال مہارت سے اس ڈاکو کا مقابلہ کیا اور وہ پہلے ہی ڈاکو پر حاوی ہو گیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی عمر ہونے کے باوجود اس شخص نے ڈرنے کے بجائے ہمت کے ساتھ اس ڈاکو کو پیچھے دھکیلا اور کسی ماہر باکسر اپنے زوردار مکے اس کے منہ پر جڑ دیئے جس پر ڈاکو نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی، پولیس نے عوام الناس کی آگاہی کیلئے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔
تازہ ترین