• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، چیئرمین غربی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ضلع غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیاوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ غربی میں متحدہ کےپارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان کے ساتھ یوسی 8 قصبہ کالونی وارڈ 3 میں نو تعمیر شدہ گلیوں کے افتتاح کے موقع پر کیا، اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعمیرو مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیاری میٹریل کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین