• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر، ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی


بونیر (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کان میں حادثے کے باعث9 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان مزدوروں پر آگری جس سے30افراد ملبے تلے دب گئے‘ زخمی ہسپتال منتقل کردئے گئے محکمہ ریلیف کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کان میں ہاڑ توڑتے ہوئے تودہ آگرا جس کے تلے تیس افراد دب گئے۔ امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 14 افراد کو نکال لیا گیا‘ جن میں9 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کے لئے سرچ آپریشن کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام تر ممکنہ داد رسی کی جائے گی۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری جس سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین