• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام مسجد پر لازم ہے انتہا پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں، قبلہ ایاز

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معاشرے میں پھیلنے والے تشدد ،دہشت گردی اور منفی رجحانات کے خاتمے اور مستقل تدارک کے لئے مسجد کا محراب اور منبر انتہائی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اس لئے ملک بھر کے امام مساجد پر لازم ہے کہ وہ ملک میں ملی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ و استحکام کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے جنونی انتہا پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور جنونی انتہا پسند عناصر کی حوصلہ افزائی کرنے والے آئمہ مساجد کو بھی تلقین کریں کہ وہ اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کا پرچار کرتے ہوئے نفاق و انتشار کے خاتمہ کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل ہال فیصل آباد میں حکومت پاکستان کے پیش کردہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کی ترویج کے لئے شروع ہونے والی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ آگاہی مہم پیغام پاکستان سینٹرکے زیر اہتمام مساجد کے منبر کے ذریعے ہر گلی اور ہر گھر تک امن و ہم آہنگی کو عام کرنے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔

تازہ ترین