• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور غربت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی،ایاز پلیجو

ڈگری (رپورٹ /اشفاق احمد اشفی) میرواہ گورچانی کے نزدیک گوٹھ کرڑ لباری میں سندھ کے عظیم مفکر، تاریخ دان، ادیب دانشور و سینئر سیاست دان رسول بخش پلیجو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور غربت نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ آصف علی زرداری نے مزاروں اور اہل مزاروں کی سیاست کی ہے۔ بھٹو کے نام پر سندھ کے غریب عوام کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں۔ سندھ کے غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ رسول بخش پلیجو نے سندھ کے عوام کو وقار کے ساتھ جینے کا سلیقہ دیا، ہاریوں مزدوروں اور خواتین کو جدوجہد کے ذریعے سندھ کا حقیقی محافظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کرپشن، آمریت، انتہا پسندی اور عوام دشمن جاکیردارانہ و سرمایہ دارانہ ظلم کے خلاف جنگ کرنے کا نام ہے۔ رسول بخش پلیجو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی سے بچانے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ایم آر ڈی تحریک کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے دریا سندھ پر ڈاکے، پانی کی غیر قانونی تقسیم، مہاجر صوبے،ون یونٹ، زمینوں کی نیلامی، عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف بے مثال تحریکوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ تقریب سے سندھ ہاری تحریک کے صدر انور نوحانی، کامریڈ کرڑ لباری ،ڈاکٹر عزیز ٹالپر، مجید بھگیو، وکیل روشن کنرانی، آغا عباس پٹھان موسیٰ کمہار، ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں ،وائس چئیرمین حاجی علی احمد گورچانی ،نثار بھرگڑی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ بعد ازاں رسول بخش پلیجو کی 90 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تازہ ترین