• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی خاتمے کی بوگس سرگرمیوں کی نشاندہی کی جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانا اخلاق احمد خان نے کہا ہے کہ ڈینگی کی بوگس سرگرمیوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں سے وضاحت طلب کی جائے،ڈینگی لاروا ملنے والے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے،یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ انڈور مسنگ ایریاز الطاف ٹائون اور ابراہیم ٹائون کی سرویلنس کے لئے فوری ٹیمیں بھجوائی جائیں اور لوکل گورنمنٹ،سول ڈیفنس اور ماحولیات سے بوگس سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کی جائے۔
تازہ ترین