• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسکاوٹ ڈےکشمیر ڈے کے طور پر منایا گیا ، تنویر الیاس مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن نے اس سال ورلڈ اسکاوٹ ڈے کو بطور اظہار یکجہتی کشمیر ڈے کے طور پر منایا۔ ہفتہ کو پرونشل سیکرٹری شیخ عبد الحئی اور اسسٹنٹ اسکاوٹ آرگنائزر محمد رضوان نے ورلڈ اسکاوٹ ڈے کے حوالے سے اسلام آباد ماڈل کالج ایف ایٹ فور میں منعقدہ تقریب کے شرکا کو بریفنگ دی۔تقریب میں 450سے زائد گرلز اور بوائز اسکاوٹس نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی الیاس تنویر نے پودا لگایا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی پر زور دیا۔ ورلڈ اسکاوٹ ڈے پر ماڈل کیمپنگ بھی کی گئی۔
تازہ ترین