• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوندا باندی کے سبب مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سوار حادثات کا  شکار


کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کیماڑی، لانڈھی اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔

کیماڑی، لانڈھی اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بوندا باندی کا دورانیہ بہت مختصر تھا۔

بوندا باندی کے سبب مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سوار حادثات کا بھی شکار ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر شہریوں نے خوشی میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ کراچی سے جاتی سردی ایک بار پھر سے لوٹ آئے گی۔

تازہ ترین