• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے ، وزیر اعظم

آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے ، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے۔

اپنے ٹو ئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج 7 دہائیوں سےکشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرتی رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست سے محاصرے کے بعد کشمیری خواتین کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص خواتین کشمیری بہنوں اور مقبوضہ کشمیر میں امن کے لیے آواز اٹھائیں۔

تازہ ترین