• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا اتحادی معاملات احسن انداز سے چلانے پر اتفاق


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اتحادی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس میں اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مل کرعوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چاہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈلیور کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے بھی ملاقات کی۔ جس میں اسمبلی ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی اسپیکرکو تمام تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے دونوں رہنماؤں سے ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین