• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا کی پاکستان منتقلی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،عبدالحاکم قائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے ایران میں کورونا وائرس کے انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے ایران کے تجارتی مضبوط تعلقات ہیں،بارڈر پر ہی ہنگامی میڈیکل سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے اور کورونا کی وبا پاکستان منتقلی روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،صوبہ سندھ اور بلوچستان میں جراثیم کش اسپرے مہم بیک وقت روزانہ کی بنیاد پر شروع ، صحت و صفائی کے فقدان کا فوری نوٹس لیا جائے،پانی کی لائنوں میں صاف شفاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور عوام میں کروناوائرس سے آگاہی مہم چلائی جائے۔

تازہ ترین