• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر الطاف حسین دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے دوبارہ ریکٹر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو فیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین کو دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں دوبارہ ریکٹر مقرر کردیا گیا ہے ، انہوں نے باقاعدہ ریکٹر ذمہ داری سنبھال لی ہے ، ان کی تقرری کی سفارش ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمٰن کی سربراہی میں قائم سہ رکنی کمیٹی نے کی تھی، کمیٹی نے دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے ریکٹرکے عہدے کے لئے جامعہ کراچی کے سابق ڈین ڈاکٹر ابوزر واجدی اور اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین کے نام کا انتخاب کیا تھا،تلاش کمیٹی کے باقی دو اراکین میں سابق سینیٹرر حسیب خان اور معروف بزنس مین مجید بلاگم والا تھے۔
تازہ ترین