• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما کی کھلی کچہری میں 'اسلحے کی نمائش،آئی جی نے نوٹس لے لیا

اکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے کھلی کچہری میں اسلحے کی نمائش پر ڈائریکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ نے نوٹس لے لیا ہےجبکہ صوبائی وزیر محمد تیمور تالپور نے اسلحہ نمائش سے متعلق آئی جی سندھ کے نوٹس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کلیم امام سندھ کے نالائق ترین افسر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما تیمور تالپور نے عوامی مسائل سننے کیلئے کالا پل کے قریب کھلی کچہری لگائی۔ تیمور تالپور کے ہمراہ سادہ لباس میں ملبوس گارڈز جدید ہتھیار لیے کھلی کچہری میں کھڑے رہے۔ کھلی کچہری میں اسلحہ کی نمائش کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے نوٹس لے لیا۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جی آئی سندھ نے کراچی پولیس چیف سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ دریں اثناء تیمور تالپور نے اپنے ٹوئٹر میں کہا کہ ʼپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر وہ کالا پل کے پاس ہزارہ کالونی میں عوام کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کیلئے کھلی کچہری میں شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر محمد تیمور تالپور نے اسلحہ نمائش سے متعلق آئی جی سندھ کے نوٹس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ʼذاتی گارڈز اپنی حفاظت کیلئے رکھے ہیں اور گارڈز کے پاس اسلحے کا لائسنس۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 کی باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے لیکن لائسنس یافتہ ذاتی گارڈز رکھنے پر آئی جی سندھ کا نوٹس لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ ʼنوشہرو فیروز میں ایم پی اے شہناز انصاری کے بہیمانہ قتل میں بھی آئی جی سندھ کی نالائقی شامل ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے عوامی اجتماع کے دوران اسلحے کی نمائش کرکے عام لوگوں میں خوف پیدا کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پولیس اور دیگر حکام سے صوبائی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
تازہ ترین