• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نےسعودیہ میں 2،قطرمیں ایک نئے کمیونٹی ویلفیئراسٹیشنز کی منظوری دیدی

اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) و فا قی حکومت نے بیرون ملک تین نئے کمیونٹی ویلفیئر اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 19سے بڑھ کر 22،سعودی عرب میں 6ہوجائیگی، ذر ائع کے مطا بق وزیر اعظم نے تین نئے کمیونٹی ویلفیئر اسٹیشنز کی منظوری دیدی ہے ۔ کمیونٹی ویلفیئر اسٹیشنز دو سعودی عرب، ایک قطر میں قائم کیا جائے گا ۔ ریاض اور جدہ میں ایک، ایک نیا اسٹیشن قائم ہو گا ۔ دوہا میں بھی ایک اسٹیشن نیا قائم کیا جائے گا ۔ بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 19سے بڑھ کر 22ہوجائے گی ۔
تازہ ترین