• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے،ملک انور

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک انور علی اور ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے،ایوانوں میں بیٹھے حکمران جتنا مرضی ظلم کرلیں عوام انہیں ایوانوں سے گھسیٹ کر نکالیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر مسعود قریشی کی رہائش گاہ پر قائد میاں نواز شریف کی صحتیابی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب کے دوران کیا،تقریب میں سینئر پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین