• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مرغیاں اور بھینسیں دیکر نیاپاکستان بنارہے ہیں، حنا پرویز بٹ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کا مشن صرف نوازاور شہبازکے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہے،عمران خان (ن) لیگ کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کس حیثیت سے کررہے ہیں،ڈیڑھ سال میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے عمران خان کٹے،مرغیاں اور بھینسیں دے کر نیا پاکستان بنارہے ہیں۔
تازہ ترین