• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمپ کا مودی کیساتھ کھڑا ہونا انسانیت کی توہین ہے: رحمٰن ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گجرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ افسوس کہ امریکی صدر آج گجرات میں ہیں جہاں مودی نےمسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کےقتل عام، ظلم وبربریت کی وجہ سے مودی پر امریکا جانےکی پابندی تھی۔

رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ نکالنے سے مشروط کرے۔

تازہ ترین