• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل نے وزارت قانون سے وضاحت مانگ لی

اٹارنی جنرل نے وزارت قانون سے وضاحت مانگ لی


اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزارت قانون کو ایک خط لکھا ہے، جس میں اٹارنی جنرل آفس میں تقرریوں پر انہوں نے وزارت قانون سے وضاحت مانگ مانگی ہے۔

اپنے خط میں خالد جاوید نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی مقدمہ بازی کو اٹارنی جنرل آفس دیکھے گا۔

خالد جاوید نے خط میں لکھا کہ اٹارنی جنرل آفس میں تقرری اٹارنی جنرل کا اختیار ہے، جبکہ اخبارات کےذریعے ہمارے علم میں آیا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں تقرریاں کی جارہی ہیں۔

اٹارنی جنر ل نے خط میں کہا کہ وزارت قانون اس بارے میں اپنے طور پر وضاحت جاری کرے۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کی کاپی وزیراعظم کے سیکریٹری کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

تازہ ترین