• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المعروف ون پاؤنڈ فش گلوکار اور بیٹا باراتیوں کے تشدد سے زخمی

پتوکی (مانیٹرنگ ڈیسک) المعروف ون پاؤنڈ فش گلوکار سیٹھ شاہد نذیر اور ان کے بیٹے پر باراتیوں کا ڈنڈوں لاٹھیوں سے حملہ، باراتیوں کے حملے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ون پاؤنڈ فش سیٹھ شاہد نذیر کا بیٹا حماد نذیر گھر کا سامان لینے گیا تو راستے میں ملتان روڈ پر واقع مغل اعظم شادی حال پتوکی کے سامنے حماد کی موٹر سائیکل باراتیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس پر باراتیوں نے حماد نزیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع ملتے ہی ون پاؤنڈ فش گلو کار موقع پر پہنچے تو باراتیوں نے ان پر بھی ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا جس سے گلوکار کا سر پھٹ گیا ،جس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کیا گیا المعروف گلو کار ون پاؤںڈ فش سیٹھ شاہد نزیر نے میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال پتوکی رجوع کر لیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
تازہ ترین