آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مداحوں کی فہد مصطفیٰ کو مقامات مقدسہ کا احترام کرنے کی تلقین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار فہد مصطفیٰ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور صارفین کی جانب سے انہیں مقدس مقامات کا احترام کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔عمرے اور حج کی ادائیگی کے دوران قریباً تمام اداکار ہی اپنی تصویریں مداحوں سے شیئر کرتے ہیں اور نیک تمنائیں اور مبارکباد وصول کرتے ہیں۔ فنکاروں کی جانب سے مقامات مقدسہ پر لی گئیں اپنی تصاویر شیئر کرنا اب ٹرینڈ بن چکا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ فہد مصطفیٰ نے گزشتہ روز خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ایک تصویر لی اور اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اداکار کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی وہیں زیادہ تر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔لوگوں نے فہد مصطفیٰ کے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ فہد عبادت کے نہیں فوٹو شوٹ کے مقصد سے وہاں گئے ہیں۔زایان نامی صارف
نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دیں، یہ مقدس مقام ہے مہربانی فرما کر تھوڑی عاجزی کا مظاہرہ کریں۔عائشہ حیدر نے لکھا کہ ایسا لگ نہیں رہا کہ فہد عمرہ کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ وہ عمرہ کر چکے ہیں اور اب ’فوٹو شوٹ‘ کی باری ہے۔سارہ جی نامی صارف نے لکھا کہ فہد آپ

مکہ شریف چھٹیاں منانے نہیں بلکہ روحانی سفر پر گئے ہیں لہٰذا مہربانی فرما کر فوٹو شوٹ کرانا اور سیلفیاں لینا بند کریں۔علی شیخ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی حکومت کو مکہ، مدینہ اور دیگر مقامات مقدسہ پر تصویریں بنوانے پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

دل لگی سے مزید